معین علی کو چند سالوں میں ون ڈے کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ

481
معین علی کو چند سالوں میں ون ڈے کرکٹ ختم ہونے کا خدشہ

لندن:انگلینڈ کے آل رائونڈر معین علی نے خبردار کیا ہے کہ دوسرے کھلاڑی بھی بین اسٹوکس کی طرح ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ سکتے ہیں اور اگر کھیل کے مصروف کیلنڈر کو تبدیل نہیں کیا گیا تو یہ فارمیٹ مکمل طور پر ختم ہوسکتا ہے ۔

انگلش کرکٹر معین علی جو دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی قیادت کررہے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں اس وقت یہ پائیدار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ کرنا ہوگا کیونکہ 50 اوورز کا فارمیٹ چند سالوں میں ختم ہوتا نظر آرہا ہے، یہ لمبا اور بورنگ فارمیٹ ہے اور اس وقت اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

معین علی  نے کہا کہ  گذشتہ سال کچھ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑدی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ اب بھی تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں سب سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  مجھے فکر ہے کہ کھلاڑی زیادہ ٹورنامنٹس ہونے کی وجہ سے ریٹائر ہورہے ہیں اور آپ کو جلد ہی شیڈول کی وجہ سے مزید کھلاڑی بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے دکھائی دیں گے۔

علاوہ ازیں انگلینڈ کے دیگر کھلاڑی جوس بٹلر اور جوروٹ نے بھی شیڈول پر خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارتی اسپنر نے بھی سوال اٹھایا کہ بے تحاشا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ون ڈے کرکٹ کا مستقبل کیا رہ جائے گا۔ ون ڈے کرکٹ غیر متعلق ہوتی جا رہی ہے۔