کورونا وائرس،ملک بھرمیں 644 نئے کیسز رپورٹ

839

اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 644 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 644 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 170 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 505 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 59 ہزار 201 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 22 ہزار 126 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار 192 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔