الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت متاثرین میں تقسیم راشن کی تقریب

524

کراچی : الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔ اس سلسلے میں گجری سانگھڑ کے مقام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں الخدمت فانڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر سال بے حساب بارشیں ہوتی ہیں لیکن حکومتی سطح پر پیشگی مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بارشیں زحمت بن جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہم بارشوں سے شدید نقصان اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارش ہو یا کوئی بھی قدرتی آفات، الخدمت ہمیشہ متاثرین کی خدمت کے لئے صف اول میں موجود ہوتی ہے۔ الخدمت کے رضاکار سندھ سمیت ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی ہرممکنہ مدد کررہے ہیں۔

الخدمت کی امدادی سرگرمیاں اللہ کی مدد اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک متاثرین مکمل طور پر بحال نہیں ہوجاتے۔