عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری

267
post-mortem

کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔

سیشن جج کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے شہری عبد الاحد اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ سیشن جج نے ہماری استدعا منظور کرلی ہے اور حکم امتناع جاری کردیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور شہری عبد الاحد سے جواب مانگ لیا ہے۔