کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے، مصطفی کمال

677
بانی ایم کیو ایم مودی سے سیاسی پناہ کی درخواست کر رہے ہیں، مصطفی کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ لوگوں کے پاس اب پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ہے، کراچی والے اپنے چوکیدار بدلیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کا تصور کیوں نہیں ہے؟ نالوں کی صفائی بارش سے 4 مہینے پہلے ہوتی ہے۔ کراچی والے آج بھی پینے کا صاف پانی مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پہلے بھی حکومت میں تھی، آج بھی حکومت میں ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ لوگوں کے پاس اب پی ایس پی کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ہے۔ ہماری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ کراچی والے اپنے چوکیدار بدلیں۔ کراچی کے چوکیدار نے چوروں کے ساتھ مل کر شہر کو لٹوایا ہے۔ بجلی کے لیے مختلف کمپنیوں کو لائسنس دینے پڑیں گے۔