چین کا امریکا کے ساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان

543

بیجنگ: چین نے امریکا کے ساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد واشنگٹن کے ساتھ متعدد دفاعی نوعیت سے متعلق اجلاس سمیت اہم موسمیاتی مذاکرات کو معطل کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے تائیوان کے دورے پر نینسی پیلوسی کے چین کی سخت مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ چین امریکہ موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کو معطل کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے عسکری رہنماوں کے درمیان ملاقات کے ساتھ 2 سیکیورٹی اجلاس کا منصوبہ بھی ختم کر دیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی، عدالتی مدد اور بین الاقوامی جرائم کے ساتھ انسداد منشیات کی کارروائی پر واشنگٹن کے ساتھ تعاون معطل کر رہا ہے۔