بزدار کابینہ کے 6اراکین پرویزالٰہی کابینہ میں شامل نہیں

382

لاہور: عثمان بزدار کابینہ میں حلف اٹھانے والے 6اراکین کو پرویزالٰہی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ تین بار وزیر قانون رہنے والے بشارت راجہ کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا ۔

سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ کا حصہ بننے والے جہانزیب کچھی، سید یاور عباس بخاری، اختر ملک، فیاض الحسن چوہان،چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم جواں بخت کو چوہدری پرویز الٰہی کی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ کابینہ میں 7نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں ۔

راجہ بشارت جو تین بار وزیر قانون کا قلمدان سنبھال چکے ہیں ان کی وزارت بھی تبدیل کر کے انہیں کوآپریٹو اور پبلک پراسیکیوشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ضمنی انتخاب میں جیت کر آنے والے خرم شہزاد ورک کو قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔