امریکا میں اساتذہ کی انتہائی کمی کا سامنا

554

نیویارک: دی واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں اساتذہ کی کمی بحران تک پہنچ گئی ہے اور اسکول حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں کہ مناسب تعداد میں اساتذہ موجود ہوں۔

رپورٹ کے مطابق عملے کی قلت کے سبب ٹیکساس کے دیہی اضلاع کے اسکولوں میں رواں موسم خزاں میں تعلیمی ہفتہ 4 دن کا کیا جارہا ہے اور فلوریڈا میں تدریسی پس منظرنہ رکھنے والے سابق فوجیوں کو کلاسز لینے کا کہا گیا ہے۔

اسکول سپرنٹنڈنٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈین ڈومی نیچ نے اساتذہ کی کمی بارے کہا ہے کہ “میں نے اس سے برا کبھی نہیں دیکھا۔ اس وقت اضلاع کے اسکولوں کے مسائل میں یہ سرفہرست ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ 2022-2023 کے تعلیمی سال کے دوران کتنے امریکی کلاس رومز اساتذہ کی کمی کا شکار ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں ریاستی اور ضلعی سطح سے آنے والی رپورٹس میں عملے کی قلت کی تفصیلات دی گئی ہے جو سینکڑوں سے ہزاروں پر مشتمل ہیں یہ ختم ہوتے موسم گرما میں مزید وسیع ہورہی ہے۔