سینیٹ میں  پی ٹی آئی کے رکن محسن عزیز  کی  حکومت پر شدید تنقید 

299
criticized

سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار مہینے ہو گئے ہیں ان سے اسٹیٹ بینک کا گورنر نہیں لگتا۔

محسن عزیز کا کہنا تھا کہ انٹرسٹ ریٹ کتنابڑھ گیا ہے، 35,40 ٹیکسٹائل ملز بند ہو گئی ہیں، آپ پاکستان کو بیچنے کے لئے آئے ہیں، پاکستان کے ساتھ یہ نہ کریں، یہ پاکستان کو دیوالیہ کر چکے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں، 35فیصد مہنگائی ہے، غریب کا سوچیں۔

جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کا کہنا تھا کہ ہم اسی لئے حکومت میں آئے کیونکہ معیشت کا اتنا برا حال تھا،   ساری کرنسیز کی قدر میں کمی ہوئی ہے، تین دن سے روپیہ مضبوط ہو رہا ہے ، ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں، بحران کنٹرول ہو گیا ہے۔ جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے روپے کی قدر میں کمی اور گورنر اسٹیٹ بینک کی عدم تعیناتی سے متعلق  توجہ دلا نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی کیا وجوہات ہیں۔