ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق، 164 کی حالت تشویشناک

426
positive cases

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق، 750 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے مطابق مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بیس ہزار آٹھ سو چون ٹیسٹ کئے گئے، سات سو پچاس نئے مریض رپورٹ ہوئے ، ایک سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ صفر فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ دو مریض جاں بحق ہو گئے۔