چین کا دوبارہ قابل استعمال آزمائشی خلائی جہاز روانہ 

390
spacecraft

بیجنگ: چین نے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک دوبارہ قابل استعمال آزمائشی خلائی جہاز کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھیجا گیا آزمائشی خلائی جہاز مدار میں آپریشن کے مقررہ عرصے کے بعد واپس طے شدہ لینڈنگ مقام پر آجائے گا۔ یہ اپنی طے شدہ پرواز کے دوران دوبارہ ایسی قابل استعمال ٹیکنالوجیز اور مدار میں خدمات کی ٹیکنالوجی کی آزمائش کرے گا جس سے خلا کے پرامن استعمال میں تکنیکی معاونت فراہم ہوگی۔