پی ٹی آئی کا جو بھی احتجاج ہوگا وہ پرامن ہوگا، عمر ایوب

229

 اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جو بھی احتجاج کیا جائیگا وہ پر امن طریقے سے کیا جائیگا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر جو کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی کے رستے میں رکاوٹ نہیں ڈالی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ 13 کا نالائق ٹولا ہے جو اکٹھا ہوا ہے، یہ عوام سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کے دور میں ایکسپورٹ کم ہوتی جارہی ہے، کاروبار رکتے جارہے ہیں اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

عمر  ایوب نے کہا کہ تیل کی قیمتیں ملک میں کم ہو رہی ہیں اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں اور ان کو کوئی گیس دینے کے لئیے تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے جوسروے رپورٹ پیش کی وہ پی ٹی آئی کی کامیابی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی کے رستے میں رکاوٹ نہیں ڈالی اور اس حکومت  کی بد نیتی دیکھیں کہ اب تک اسٹیٹ بینک کا گورنر نہیں لگایا جاسکا  ہے۔

الیکشن کمیشن کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دلوں میں چور ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے ایک کے بعد ایک غلط فیصلے کئیے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان عہدے سے مستعفی ہو جائے۔