فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا، توجہ ‘‘ریلز’’ پر مرکوز

362
Facebook allows

کیلی فورنیا: میٹا کی ذیلی کمپنی اور سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک نے ایپلی کیشن میں لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیک کرنچ کے مطابق کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں اپنے فیصلے سے متعلق بتایا ہے کہ فیس بک کے صارفین یکم اکتوبر سے کسی بھی طرح کے نئے یا شیڈول لائیو شاپنگ ایونٹس کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔

اہم اعلان میں فیس بک نے بتایا کہ اقدام کا مقصد کمپنی کی توجہ Reels کی جانب مرکوز کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد فیس بک لائیو کو، لائیو ایونٹس نشریات کے لیے بدستور استعمال کیا جا سکے گا، مگر صارفین یہاں اپنی پروڈکٹ پلے لسٹ نہیں بنا سکیں گے یا پھر اپنی فیس بک لائیو وڈیوز میں پروڈکٹس کو ٹیگ نہیں کر سکیں گے۔

2 برس قبل متعارف کرایا گیا فیس بک لائیو اسٹریم وڈیو فیچر تخلیق کاروں اور برانڈز کو اپنی اشیا کی فروخت اور صارفین سے براہ راست روابط کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، تاہم صارفین کے رجحان اور مختصر دورانیے کی وڈیوز کی جانب بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر کمپنی فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پر اپنی توجہ ریلز پر فوکس کررہی ہے۔