نیدرلینڈز روانگی سے قبل قومی اسکواڈ پاکستان شاہینز کے خلاف پریکٹس میچز کھیلے گا

316

لاہور: بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف 2 پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پچاس اوورز کرکٹ پر مشتمل یہ  میچز 7اور 10اگست کو ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

قومی اسکواڈ کا سات روزہ تربیتی کیمپ 6 سے 11اگست تک لاہور میں منعقد ہوگا۔ان میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ نیدرلینڈز کے لیے اعلان کردہ  قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور زاہد محمود ان میچز میں  پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔

اعلان کردہ 12کھلاڑیوں میں سعود شکیل (کپتان)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، زاہد محمود، کامران غلام، عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، میر حمزہ، عباس آفریدی، ارشد اقبال، ابرار احمد، فیصل اکرم  شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آئیں گیتاہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔دونوں اسکواڈز کو مدمقابل لانے کا مقصد سیریز کی تیاریوں  کے ساتھ ساتھ  پاکستان شاہینز میں شامل  بیک اپ  کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔