کامن ویلتھ گیمز ،ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

322

برمنگھم:  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔برطانوی شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے چھٹے روز دونوں نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی  کا تمغہ حاصل کیا۔

نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا، 23 سالہ نوجوان نے 4 سال قبل آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے گزشتہ ایڈیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

نوح دستگیر نے مردوں کے پلس 109 کلو ویٹ لفٹنگ کے فائنل (اسنیچ)میں آغاز سے ہی طلائی تمغہ جیتنے کا عزم ظاہر کردیا تھا جب انہوں نے شروع سے ہی زبردست کارکردگی دکھائی اور پہلے 170 کلو وزن اٹھایا

جبکہ دوسری کوشش میں اسے 173کلو تک لے گئے۔نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ اینڈریو لیٹی 170کلوگرام کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے گردیپ سنگھ اور گورڈن شا 167کلوگرام کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔اس کے بعد نوح دستگیر نے کلین اینڈ جرک سیشن میں بھی 232 کلو گرام وزن اٹھا کر میدان مارلیا،

ان کی اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلو وزن کی لفٹس کامن ویلتھ گیمز کی پلس 109ویٹ کیٹیگری کی ریکارڈ لفٹس ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نوح دستگیر بٹ کو ان کی اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ  ویل ڈن بٹ صاحب  ۔