پاکستان میں جولائی کے دوران بارشں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

385

اسلام آباد: پاکستان میں جولائی کے دوران بارشں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بار ش ہوئی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے181 فیصد زائد جبکہ رواں سال بلوچستان میں معمول سے 450 فیصد زائد بارش ہوئی۔

 سندھ میں معمول سے 308 فیصد زائد، پنجاب میں 116 فیصد، گلگت بلتستان میں 32 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 30 فیصد زائد بارش رییکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 25 جولائی سب سے زیادہ بارش کا دن رہا۔

 جولائی میں ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 93 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اس ماہ معمول کا درجہ حرات 1 اعشاریہ 34 ڈگری کم تھا۔