راجن پور ، پولیس کی فائرنگ سے 3ڈاکو ہلاک

111

راجن پور کی تحصیل روجھان میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے3ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق راجن پورروجھان میں کچہ بمبلی پولیس پکٹ پر ڈاکوئوں نے دھاوا بولا، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان رات گئے شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 ڈاکوئوںکے گینگز کے ساتھ سندھ کے ڈاکو بھی شامل ہیں۔ڈی پی او راجن پور نے پولیس کی بھاری نفری کچہ پکٹ کے لیے روانہ کردی۔

ڈاکوئوں کی بڑی تعداد نے پکٹ کے چاروں اطراف کا گھیرا ئوکر لیا ہے۔