پی سی بی کا   کھلاڑیوں کو  یو اے ای لیگ اور بگ بیش کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار 

337

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے مصروف انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک سیزن کی وجہ سے اپنے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بگ بیش اور دبئی میں آئی ایل ٹی ٹونٹی کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ جن کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے وہ بھی دونوں ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

بگ بیش کیلئے جن 98 کھلاڑیوں کے نام ڈرافٹنگ میں رکھے گئے ہیں ان میں کوئی پاکستانی نہیں ہیں۔

 پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تین جنوری کو قائد اعظم ٹرافی ختم ہوگا جب کہ دسمبر میں انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ فروری میں نیوزی لینڈ نے پاکستان آنا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ 15فروری سے پاکستان سپر لیگ شروع ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا کو کوئی ملک اپنے سیزن کو انٹرنیشل لیگز پر قربان نہیں کرسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل لیگ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کی مانگ بہت زیادہ ہے ، ان کی عدم موجودگی منتظمین کیلئے دھچکا ہوگا۔

 پاکستانی کھلاڑی بھی دبئی لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں جہاں بڑے کھلاڑیوں کو چار لاکھ ڈالرز تک معاوضے ملے گا۔ کچھ عرصے قبل 2 کھلاڑیوں کو 12،12 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی، دیگر کو بھی بھاری معاوضوں کا کہا گیا تھا البتہ بورڈ کا سرد رویہ دیکھ کر فرنچائزز نے اب پاکستانی کرکٹرز کی جانب دیکھنا چھوڑ دیا ہے۔