1331 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری

476

اسلام آباد: ایف آئی اے نے 1331انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں ایک ہزار 331دہشت گردوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو سب سے زیادہ 850 دہشت گرد مطلوب ہیں، جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔

فہرست کے مطابق بلوچستان پولیس کو 127 اور سندھ کو 138، اسلام آباد پولیس کو 33 جب کہ گلگت بلتستان کو 20 دہشتگردوں کی تلاش ہے۔ایف آئی اے کو خود 45 دہشتگرد مطلوب ہیں۔