ڈیرہ مرادجمالی ، زمین کے تنازع پر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق

307

ڈیرہ مراد جمالی میں تنازع پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گھاڑ میں دو گروپوں کے درمیان زمین پر تنازع ہوا جس کے بعد دونوں گروپوں نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا، لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔