ضمنی انتخاب این اے 245، جی ڈی اے کا فاروق ستار کی حمایت کا اعلان

433
announces support

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اتحادی رہنے والی پارٹی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے کراچی میں این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کر لیا، اور ڈاکٹر فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 245 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سربراہ ڈاکٹر فا روق ستار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارفنکشنل لیگ سے ملاقات کیلئے ان کے دفتر پہنچے۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال خصوصا این اے دوسوپنتالیس ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ حلقہ 245 پرفاروق ستار سے بہتر کوئی امیدوار نہیں، جی ڈی اے ان کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سے اتحاد کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، جہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے امیدوار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہاں ہم حمایت کریں گے اور جہاں جی ڈی اے کے امیدوارہیں وہاں ایم کیو ایم بحالی کمیٹی حمایت کرے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ شہری اور دیہی سندھ کے حالات انتہائی خراب ہیںسندھ کے عوام کو مزید تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جی ڈی اے کی حمایت پر ان کا مشکور ہوں۔ایم پی اے حسنین مرزا نے کہا کہ حکومتی اتحاد ذاتی مفاد کا اتحاد ہے15 برسوں کی حکومت نے سندھ کا برا حال کردیا ہے۔