مولانا طارق جمیل کا عمران خان سے ملاقات کے بعد سیاستدانوں کو مشورہ

444

اسلام آباد: تبلیغی جماعت سے وابستہ معروف دینی اسکالر مولانا طارق جمیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں شخصیات نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو میرا پیغام ہے کہ وہ پاکستان کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں اور ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد معروف مبلغ نے مزید کہا کہ عمران خان کی دعوت پر اُن سے ملنے آیا ہوں۔ اس موقع پر  میری گزارش ہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں۔سیاست دان غریبوں کے بارے میں سوچیں۔ حکومت معلوم نہیں کیا کر رہی ہے، قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں، اللہ کہتا ہے کہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔