جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا اعلان

438
military exercises

سئیول: جنوبی کوریا، متحدہ امریکہ اور جاپان “پیسیفک ڈریگون ” نامی جنگی مشقیں ریاست ہوائی کے کھلے سمندر میں ہونگی۔

عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی مشق میں 8جنگی جہاز اور2 طیارے حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ہر 2 سال بعد منعقد ہونے والی ان جنگی مشقوں میں امسال آسٹریلیا اور کینیڈا بھی حصہ لے رہے ہیں،پیسیفک ڈریگون بالسٹک میزائل ڈھال مشقیں 14 اگست تک جاری رہیں گی۔