احتساب کے معاملات قوم کے سامنے ہیں، شاہد خاقان

337

 اسلام آ باد :  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملات قوم کے سامنے ہیں، سابقہ  چیئرمین صاحب بھاگتے پھر رہے ہیں، اب احتساب ان کا بھی ہو گا، آئی او نے گواہ کا بیان بدلا  ،عوام کو عمران خان کی کرپشن کا پتا لگے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے.

  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے 8 سال میں ایک دستاویز بھی پیش نہیں کی، پی ٹی آئی میں بیرون ممالک کا پیسہ آتا رہا جو پارلیمان کی نفی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کے اثاثے قوم کے سامنے آنے چاہئے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے 35 سالا اثاثے ای سی پی میں ظاہر کیے۔