بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں گزشتہ ماہ 6کشمیری شہید

312
Indian Terrorism

اسلام آباد: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جولائی میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار ہونے والوں میں سے دو نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جولائی کے مہینے میں محاصرے اور تلاشی کی 138 کارروائیوں کے دوران 38شہریوں کو گرفتار کیا جن میں زیادہ تر نوجوان، سیاسی کارکن اور طلبا ءشامل ہیں ۔

ان میں سے زیادہ تر کو کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو زخمی جبکہ ایک مکان کو تباہ کیا ہے۔