غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی غلام ثابت ہوا، مریم نواز

341
spoke of freedom

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔ اس کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیشک اللہ حق ہے! قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا۔ ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا . اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے، CPEC کے خاتمے کےلیے لانچ کیا گیا تھا۔سرشرم سے جھک گیا۔