سونے کی قیمت میں 3500ر وپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ

544

کراچی: سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 3 ہزار 500 روپے اور 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کے اضافے سے 1780 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3500 روپے اور 3001 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد  کر 154900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 131945 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 1640 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے اضافے سے 1406 روپے تین پیسے تک پہنچ گئی۔