سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں، فواد چودھری

319

اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا ہے ، سیاسی فیصلے عوام نے کرنے ہیں الیکشن کشمنر نہیں اب اصل فیصلہ عوام کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ  بیان میں فواد چوہدری نے  کہا  کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں کے فیصلے ہیں کہ تینوں جماعتوں کے کیسز کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔

جای کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری   نے کہا کہ لیکن الیکشن کمیشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈنگ معاملات کو دیکھنے کی زحمت نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آج کوئی آسمان نہیں ٹوٹنا ، سیاسی فیصلے الیکشن کمشنر نہیں عوام نے کرنے ہیں ، اصل فیصلہ عوام کا ہو گا۔