الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت غلطیاں ہیں، بابر اعوان

369

 اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت غلطیاں ہیں۔  بابر اعوان نے نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت غلطیاں ہیں، الیکشن کمیشن کا اختیارصرف نوٹس جاری کرنے تک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پرالیکشن کمیشن نوٹس جاری کرتا ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے، بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔ بابر اعوان نے کہا ہے کہ آڈٹ سرٹیفکیٹ کوعمران خان کا بیان حلفی سمجھا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے پاں پر خود کلہاڑی ماری ہے، 13 اکانٹس چھپانے کا فیصلہ بھی غلط ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ریاست کے خلاف کام کرنے کیلئے پیسے لینا فارن فنڈنگ ہے، نوازشریف نے سعودی عرب سے پیسے لیکر بینظیرکی حکومت گرائی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پیسے لینے پراب تک کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، لیبیا سے ٹائروں میں پیسے لائے گئے، سپریم کورٹ نے کہا تھا تمام جماعتوں کی فنڈنگ چیک کی جائے، پی ٹی آئی نے رسیدیں جمع کرائیں، پورا ریکارڈ پیش کیا۔