ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

278

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید دو مریض انتقال کرگئے،392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،156 افراد کی حالت نازک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض انتقال کر گئے۔ کورونا سے متاثر 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار822 ٹیسٹ کئے گئے

جس میں 392 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.84 ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 191 مثبت کیسز،کراچی میں 64، اسلام آباد میں 29 اور فیصل آباد میں 20 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔