کامن ویلتھ گیمز کرکٹ کمپٹیشن، پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ(آج)آسٹریلیا ویمن کے خلاف کھیلے گا

150

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ کمپٹیشن میں پاکستان کی خواتین ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ آسٹریلیا ویمن کے خلاف(کل)بدھ کو  ایجبسٹن ، برمنگھم میں کھیلے گی ، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں،

پاکستان کی خواتین ٹیم تاحال کامن ویلتھ گیمز ویمنز ٹی 20 کرکٹ کمپٹیشن میں میچ جیتنے میں ناکام ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کو گروپ کے پہلے میچ میں بارباڈوس کے ہاتھوں 15 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

جبکہ دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی خواتین ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ہیں جبکہ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم میگ لیننگ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

آسٹریلوی ٹیم گروپ اے میں اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت کر سب سے زیادہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 3 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 6 اگست جبکہ فائنل 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔