کراچی میں سمندری پانی صاف کرنے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ

402

کراچی : حکومت سندھ نے کراچی ابراہیم حیدری میں سمندری پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا ہے، جس میں وزیراعلی سندھ نے کورنگی کازوے برج کی تعمیر کا کام یکم نومبر سے شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ابراہیم حیدری میں سمندی پانی صاف کرنے کا منصوبہ لگایا جائے گا۔

 وزیراعلی سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی حب واٹرکینال منصوبے پر جلد کام شروع کیاجائے اور رکے ہوئے کام فوری شروع کیے جائیں۔