فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن غیر جانبداری ثابت کرے، واثق قیوم

299

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ سب کا اکٹھا آجائے تو اس میں اعتراض کیا ہے؟الیکشن کمیشن اکٹھا فیصلہ سنا کر مثال قائم کرے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واثق قیوم کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین متعارف کروانے سے الیکشن کمشنر کو پیٹ میں درد ہوگیا، الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو جانبداری کا ثبوت دیا۔واثق قیوم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے احتجاج دھرنے میں تبدیل ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کابینہ کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں، پنجاب کابینہ کا اعلان آج (منگل) تک ہوجائے گا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ   میرے ساتھ کے 4،5 ایم پی ایز کو عدم اعتماد پر اربوں روپے کی آفرزآئیں، کچھ کالز پی ڈی ایم کی آئیں کچھ بیچ میں بروکر بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کا انتخاب پاکستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا، پرویزالہی نے جو قدم اٹھایا وہ چوہدری شجاعت سے مختلف تھا مگر الیکشن نتائج میں واضح ہوا کہ پرویزالہی کا بیانیہ کامیاب ثابت ہوا۔