غیر ویکسین یافتہ افراد کو حرمین میں نماز اور عمرہ کی مشروط اجازت

347

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو حرمین میں نماز اور عمرہ کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین میں نماز اور عمرہ ادا کرنے کے لئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ غیر ویکسین یافتہ افراد اس سے پہلے کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔

وزارت نے کہا کہ غیر ویکسین یافتہ افراد اگر کورونا کے مریض سے میل جول بھی نہ رکھا ہو تو انہیں حرمین میں نماز کی اجازت ہے۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد اعتمرنا کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ جاری کرواسکتے ہیں۔