پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

98

کوئٹہ: ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک بحری ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، ٹینٹ ویلج میں پاک بحریہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ علاج اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لئے بیلہ میں ٹینٹ ویلج کا قیام کردیا گیا ہے، ضلع لسبیلہ کے علاقوں میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا بتایا کہ پاک بحریہ سیلاب متاثرین کے ریلیف اور ریسکیو کے علاوہ بحالی کے لیے بھی مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔