کندھ کوٹ: تالاب میں 4 بچے ڈوب گئے، 3 بچیاں جاں بحق

483

کندھ کوٹ : کندھ کوٹ میں زورگڑھ کے مقام پر تالاب میں 4 بچے ڈوب گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچیاں اور ایک بچہ تالاب میں ڈوب گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے تین بچیوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چاروں بچوں کا تعلق گولا برادری سے ہے جبکہ ڈوبنے والوں میں دو بہنیں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تلاب سے لاشیں برآمد ہونے پر گھر میں سر ماتم ماحول سوگوار ہوگیا۔ ورثا کا کہنا ہے کہ بچے کھیل رہے تھے اچانک پاں پھسلنے سے تلاب میں گر گئے۔