افراط زر کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

341

اسلام آباد : ملک میں افراط زر کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال جولائی میں مہنگائی کی شرح میں 4اعشاریہ 35 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا

جس سے ملک میں افراط زر کی مجموعی شرح 25 فیصد تک ریکارڈ ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مکانات کے کرایوں اور قیمتوں میں 8اعشاریہ 8 فیصد جبکہ کپڑے اور جوتوں کی افراط زر میں ایک اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔