معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، مولانا فضل الرحمن

381
People's trust

چارسدہ: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے،عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی ایک بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہیے، عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا تھا، الیکشن کمیشن کیخلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہیں، 4 سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا، پاکستان کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد مقررہ وقت پر عام انتخابات کا انعقاد ہو گا۔