چینی خلائی اسٹیشن جانے والا راکٹ تباہ، ملبہ زمین پر آ گرا

587

بیجنگ: چینی اور امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ چین کا راکٹ بحر اوقیانوس اور بحر ہند کے اوپر تباہ ہو جانے کے بعد، اس کا ملبہ زمین پر آ گرا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی خلائی ایجنسی کا دعوی ہے کہ لانگ مارچ 5 راکٹ کا زیادہ تر حصہ زمین کے ماحول میں ہی جل کر ختم ہو گیا اور بقیہ ملبہ سمندر سولو سے زمین میں داخل ہوا۔

اس سے قبل ماہرین نے کہا تھا کہ راکٹ کے کسی رش والے علاقے کے پاس زمین پر گرنے کے امکانات بہت کم ہیں،اتوار کو لانگ مارچ 5 نے اس خلائی سٹیشن کی جانب پرواز بھری تھی۔