چین: جدید ترین طیاروں اور ہتھیاروں پر مشتمل ائرشو نومبر میں ہو گا

247

بیجنگ: چین میں جدید ترین طیاروں اور ہتھیاروں سمیت دیگر فوجی سازوسامان جلد عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا،

ایئر شو میں نہ صرف عوام جنگی طیاروں کی گھن گرج سے محفوظ ہوسکیں گے بلکہ دیگر ہتھیاروں کا معائنہ بھی کر سکیں گے۔

تقریب میں بیالیس ممالک اور خطوں کے سات سو بیس سے زائد نمائش کنندگان بھی حصہ لیں گے،چودھواں ایئر شو چائنا، آٹھ سے تیرہ نومبر تک صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر زوہائی میں منعقد ہو گا۔