مصیبت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

135

کراچی: وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے وزرا سمیت اہم پارٹی رہنماوں کی بلاول ہاس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو سندھ حکومت کے نمائندوں نے بارشوں کے بعد کی صورت حال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں اور پی پی پی رہنماں کا عوام کے درمیان رہ کر مسائل کے حل کی کوشش قابل ستائش ہے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

علاوہ ازیں  وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی صدرعلی مدد جتک نے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو کو حاجی علی مدد جتک نے بلاول ہاوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان میں بارشوں سے تباہی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی بلوچستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے بلوچستان کے بھائیوں اور بہنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔