جماعت اسلامی کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے الخدمت فنڈ قائم کر دیا گیا

356

کراچی:جماعت اسلامی کی جانب سے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے الخدمت فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے الخدمت فنڈ قائم کر دیا ہے، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے ذاتی جیب سے فنڈ دے کر آغاز کیا۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ کراچی ڈوب گیا ، بلوچستان بہہ گیا ، جنوبی پنجاب لاوارث ہے لیکن جماعت اسلامی بلا امتیاز ہر جگہ موجود ہے ، خدمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  سیلاب میں بہتی لاشیں چیخ چیخ کر پجھتر سال کے حکمرانوں سے پوچھ رہی ہیں کہ ہمارا قصور کیا تھا ؟ کیوں سیلاب میں ہر  سال بہنے کیلئے چھوڑ دیتے ہو؟

 احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ کوئی ایک ڈیم نا بنا سکے جو سیلاب کو  روک لے؟ عوام کو بتانا چاہتا ہوں یاد رکھنا آج سمجھ جائیں  یا کل حل صرف جماعت اسلامی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران صرف کرسی کے نشہ میں ہیں وہ لندن میں بیٹھا نواز شریف ہو ، دبئی میں بیٹھا زرداری ہو یا وزیر اعلی پرویز الہی کی کرسی پر بیٹھا عمران خان ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاشے اپنے پیاروں کے یا آپ اٹھائیں گے یا دکھ بانٹنے جماعت اسلامی والے ہی آئیں گے،آ اپنے کل کو بدلنے کیلئے آج درست فیصلہ کریں۔