ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری

323
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ترسیلات 4.8 ارب ڈالر سے تجاوز

کراچی: رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جولائی کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران بلیک مارکیٹنگ، عدم دستیابی اور سٹہ بازی کی شکایات بھی ملتی رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 34.52 روپے کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے آغاز پر ڈالر کی قدر 204.85 روپے تھی جو آخری کاروبار دن 29جولائی کو 239.37 روپے تک جاپہنچی۔

معاشی ماہرین کے مطابق اگست کے مہینے میں سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف قرض پروگرام اہم ہوگا جس میں مثبت پیش رفت سے بہتری آسکتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوسکا تو اگست میں بھی معیشت پر منفی اثرات برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔