گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج سے 12 لاشیں برآمد

152
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج سے 12 لاشیں برآمد

سکھر:ملک کے بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں مل چکی ہیں۔

ڈی آئی جی جاوید جسکانی کے مطابق گزشتہ 13 روز میں بہہ کر آنے والی 24 لاشیں سکھر بیراج سے نکالی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیراج سے نکالی گئی 20 لاشوں کی تدفین کر دی گئی ہے جبکہ ملنے والی بیشتر لاشیں ناقابلِ شناخت تھیں۔ڈی آئی جی جاوید جسکانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں سے 3 ہندو خواتین کی تھیں۔