عمران خان آئے تو قرض 25 ہزار ارب، گئے تو 44 ہزار ارب تھا، وزیرخزانہ

362

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آئے تو ڈالر 122 روپے اور ملکی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا۔اپنی ٹوئٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ

عمران خان گئے تو ڈالر 190 روپے او رملکی قرض 44 ہزار ارب روپے ہوگیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے طرف لے گئے،

عمران خان کے آخری سال پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا، ہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے۔