الیکشن کی بات سڑکوں پر ہوگی، عمران اسماعیل

489
on the streets

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر حکومت مدت پوری کرنے کا کہتی ہے تو پھر الیکشن کی بات سڑکوں پر ہوگی، الیکشن کمیشن 11استعفوں کی بجائے تمام استعفے منظور کرلے تو جنرل الیکشن ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کے ماتحت کوئی انتخاب شفاف نہیں ہوگا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جیسی بھی جمہوریت ہے لولی لنگڑی ہے تو جمہوریت، مہنگائی کا اثر اب آنا شروع ہوجائے گا ، ملک کے معاشی حالات ان کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے بلکہ ان کا 30سال کا تجربہ معیشت کو ڈبونے کا ہے، ان سے بات الیکشن کیلئے ہوسکتی ہے، لیکن اگر حکومت کہتی ہے ہم مدت پوری کرنی ہے تو پھر سڑکوں پر بات ہوگی،الیکشن کمیشن کی جانبداری کی بات ڈسکہ الیکشن سے شروع کی تھی، ہم کہتے تھے کہ یہ الیکشن کمیشن کے ماتحت کوئی انتخاب شفاف نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اب 11استعفے قبول کیے ہیں، ہم نے 135استعفوں کا ریفرنس بھجوایا تھا، لیکن الیکشن کمیشن باقی استعفوں کا سوال بھی نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11استعفوں کا ریفرنس قبول کیا ہے باقی استعفے بھی قبول کرلیں تو الیکشن ہوجائے گا،اگر سپریم کورٹ ان سے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرے تو سپریم کورٹ کو بھی گالیاں دیتے ہیں، سپریم کورٹ نے پہلے فیصلہ دیا تو خوش ہوئے، اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے اور اداروں پر تنقید بھی کرتے ہیں۔