ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

179

 بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار ہدایت اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔