تاجروں کے بجلی بل میں سیلز ٹیکس ظالمانہ فیصلہ ہے، ذکر اللہ مجاہد

424
cruel decision

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد چھوٹے طبقے کے تاجروں پر بے تحاشہ بجلی سیل ٹیکس ظالمانہ فیصلہ ہے۔

ذکر اللہ مجاہد کا کہناتھا کہ پنگچر لگانے والے، سائیکل مرمت کرنے والے، سبزی فروش اور اس طرح کے ہزاروں چھوٹے دوکاندار ماہانہ 5 سے 6 ہزار رروپے بجلی پر فکس سیل ٹیکس ادا کریں گے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالیں گے۔ تاجروں پر بجلی پر سیل ٹیکس سے چھوٹے طبقے کا تاجر بری طرح متاثر ہورہا ہے اورحکومت کے خلاف سراپا احتجاج بھی ہے جو قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ مارکیٹ میں تاجروں کی جانب سے حکومت کے خلاف بجلی سیل ٹیکس کے فیصلے کے خلاف” احتجاج کال و  مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ سیل ٹیکس کے کم یا زیادہ کے حساب سے سیل ٹیکس قوانین تاجر برداری کے ساتھ مل کر ازسرنو تشکیل دے تاکہ چھوٹے طبقہ کے تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔ اگر ماہانہ بجلی کی مد میں 30 یونٹ استعمال کرنے پر 5 ہزار روپے کا سیل ٹیکس ماہانہ 25 ہزار روپے کمانے والے کو آئے گاتو اس کی تو کمر توڑ جائے گی۔ جماعت اسلامی حکومت کے اس غیر دانشمندانہ فیصلے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجود سیل ٹیکس کو ختم نہ کیا تو جماعت اسلامی تاجروں کیساتھ مل کر شہر بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کریگی۔ جماعت اسلامی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہے۔