کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کا ماسٹرمائنڈ عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

241

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کے ماسٹرمائنڈ کو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار داد بخش کوعدالت میں پیش کیا،

پولیس نے مو¿قف میں کہا کہ ملزم سےابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ، ملزم بی ایل اے اوربی ایل ایف کراچی کا کمانڈ رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ پرخود کش حملےکاماسٹرمائنڈ ہے اور کراچی میں حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔کراچی عدالت نے ملزم کو 14روزہ عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا

اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر دادبخش کو ماڑی پورروڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔