تھرپارکر میں لمپی سکن وائرس سے 50 جانور ہلاک

506

تھرپارکر: لمپی سکن وائرس کے سبب تھرپارکر میں 50 جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں بھی لمپی سکن وائرس نے پنجے گاڑ لئے۔ضلع تھرپارکر میں لمپی سکن وائرس کے مزید 50 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 174 ہوگئی ۔

چھاچھرو اور ڈاہلی کے مختلف گائوں میں 50 سے زائد گائے ہلاک ہوگئیں جس کے بعد مویشی مالکان میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی ہے۔

مویشی مالکان نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکام کو بار بار شکایات دینے کے باوجود بھی ویکسین کے لئے ٹیمیں بھجوانے کی زحمت تک نہیں کی گئی ہے۔

لمپی سکن ڈیزیر ایک متعدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔

اس مرض کے شکار جانور کی جلد پر تکلیف دہ پھوڑے اور زخم ہوجاتے ہیں، جانور کو بخار رہتا ہے، آنکھوں سے پانی آتا ہے، بھوک نہیں لگتی اور جانور چلنے پھرنے سے گریز کرتا ہے۔